کاروار2؍نومبر (ایس او نیوز)جنوری 2016سے دسمبر 2016کے دوران شائع ہونے والی کنڑا کتابوں پر انعام دینے کے لئے مصنفین اور ناشرین سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
انعام کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ20نومبر ہے۔درخواست کے ساتھ کتاب کا نام، مصنف اور ناشر کانام ، سن اشاعت جیسی تمام تفصیلات اور کتاب کی دو کاپیاں ایڈمنسٹریٹر کنڑا بک اتھاریٹی ، کنڑا بھون بنگلورو کو فراہم کی جانی ہوگی۔مزید معلومات کے لئے ٹیلی فون نمبر 020-22484516/ 22107704 پر رابطہ قائم کریں۔